خاران: صوبائی سیکرٹری امور حیوانات بلوچستان محمد طیب لہڑی نے اپنے دورے خاران کے موقع پر محکمہ حیوانات کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے زیر تعمیر اسٹیبلشمنٹ آف ڈساہز انوسٹی گیشن لیب عمارت اور نئی تعمیر ہونے والی گورنمنٹ پولڑی فارمز انسٹالیشن ایچری عمارت جگہ کا معائنہ کیا اس موقع پربی اینڈار خاران کے انجینئر شاہ نواز صالح نے مذکورہ زیر تعمیر کاموں کے حوالے سے سے صوبائی سیکرٹری کو بریفنگ دیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک کامران اختر، ڈویڑنل ڈائریکٹر رخشان ڈاکٹر محمد اسماعیل ودیگر ضلعی آفیسران موجود تھے صوبائی سیکرٹری امور حیوانات بلوچستان محمد طیب لہڑی نے محکمہ حیوانات کے لیب عمارت کی معیاری کام کروانے پر ایکسیئن بی اینڈار خاران عادل نصیر اور اس کے اسٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایکسیئن بی اینڈار خاران عادل نصیر ایک فرض شناس آفیسر ہے۔
وہ ہمیشہ زیر تعمیر کاموں کا ازخود نگرانی کرکے ترقی منصوبوں کو پائیدار اور دیرپا بناتے ہیں ہمارے محکمہ کے زیر تعمیر عمارتوں کے معیاری کاموں پر ایکسیئن عادل نصیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں سیکرٹری محمد طیب لہڑی نے کہا حکومت بلوچستان نے لائیو سٹاک جیسے اہم شعبہ کے ترقی کے لئے کوشاں ہیں صوبے میں کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کا ذریعہ معاش مالداری سے وابستہ ہے اس سلسلے میں حکومت بلوچستان نے لائیو سٹاک میں جدید طرز پر کام شروع کردیا ہے۔
ساتھ ہی مالداروں کی تربیت اور میڈیکل اینیمل ہیلتھ کے شعبہ کو بھی جدید طرز پر بنانے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے، انشاء اللہ لوگوں کو امور حیوانات لائیو سٹاک سے متعلق بہتر سہولیات میسر ہوگی۔