|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2021

دالبندین: ایم آر ڈی ایل سیندک پروجیکٹ کی جانب سے گرلز ڈگری کالج دالبندین کے عارضی فیمیل لیکچرراز میں تنخواہوں کی تقسیم۔اس سلسلے میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چاغی آغا عصمت اللہ شاہ، ایم پی اے چاغی کے فوکل پرسن میر الیاس دھانی، حاجی رحمت اللہ نوتیزئی اور ڈاکٹر حامد گل یوسفزئی سمیت گرلز ڈگری کالج دالبندین کے ہیڈ مسٹریس اور دیگر بھی موجود تھیں۔

سیندک پروجیکٹ ایم آر ڈی ایل کی جانب سے گرلز ڈگری کالج دالبندین کے عارضی فیمیل لیکچرراز میں تنخواہوں کی مد میں ایک لاکھ بیس ہزار روپے تقسیم کر دئیے گئے اس سے قبل بھی ایم آر ڈی ایل نے مذکورہ فیمیل لیکچررزکو تنخواہیں ادا کر دی تھی ۔

تعلیم صحت اور کھیلوں کے شعبے پر ایم آر ڈی ایل سیندک پروجیکٹ نے وقتاً فوقتاً اپنا کردار ادا کیا ہے بالخصوص حال ہی میں دالبندین میں قائم بولان بلڈ بینک سمیت ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ذریعے ضلع بھر کے مڈل ہائی اسکولز اور کالجز سطح پر طلباء کھلاڑیوں میں کھیلوں کے سامان کی تقسیم سیندک پروجیکٹ کی جانب سے علم دوستی اور کھیلوں کے فروغ کی عکاسی کرتا ہے۔

جبکہ دالبندین سمیت چاغی نوکنڈی اور تفتان میں بھی ہسپتالوں کی بہتری اور ادویات کی فراہمی کے لیے پروجیکٹ انتظامیہ نے اپنی کاوشیں بروئے کار لائی ہیں گرلز ڈگری کالج دالبندین کے عارضی فیمیل لیکچرراز و مسلسل کئی ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی ایک مثبت قدم ہے اس سے کالج کے عارضی فیمیل لیکچرراز کو ادارے میں اپنی علمی خدمات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔

عوامی وسماجی حلقوں نے ایم آر ڈی ایل سیندک پروجیکٹ کے پریذیڈنٹ اور وائس پریذیڈنٹ خالدگل سے مطالبہ کیا کہ عارضی فیمیل لیکچررز کو مستقل بنیادوں پر تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے تاکہ کالج میں لیکچرراز کی کمی کو پوری کرنے اور درس و تدریس کا سلسلہ جاری رہے۔