اوستہ محمد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما معروف صنعت کار حاجی محمد رفیق سومرو جاموٹ نے کہا ہے کہ ملک و صوبہ بلوچستان نااہلوں کی حکمرانی قائم ہے نیازی اور جام نے یوٹرن کا بین الاقوامی ریکارڈ توڑ دیا جام حکومت دعوے اور اخباری بیانات کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار مہیا کر رہے ہیں۔
17 ہزار نوکریاں کس کو دیں ان خیالات کا اظہار حاجی محمد رفیق سومرو جاموٹ نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی مخلوط حکومت وزیر اعلی جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں بلوچستان کی تاریخ کی سب سے بری اور ناکام حکومت ثابت ہوئی ہے جو بلوچستانی عوام کی حقوق غصب کرنے کے ساتھ ساتھ بے روزگار نوجوانوں کی سرعام تذلیل کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یو ٹرن لے لے کر ملکی معیشت کو تباہ و برباد کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا لیکن ان چاہی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے جام حکومت نے بھی طے کر لیا کہ بلوچستان کی عوام کی زندگی جام کر رکھ دیں گے انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلی بلوچستان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ 17 ہزار نوکریاں کہاں تقسیم ہوئے انٹرویوز اور ٹیسٹ کے بہانے بے روزگار نوجوانوں کی جیبیں خالی کر گئے۔
حاجی محمد رفیق سومرو جاموٹ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے ایریکیشن تعلیم صحت اور لائیوسٹاک سمیت دیگر اداروں میں عرصہ دراز سے انٹرویو ٹیسٹ دینے کے باوجود حکومت کی جانب سے سردمہری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جو کہ بلوچستان کی عوام اور بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ ظلم و ناانصافی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ہمیشہ ترقی یافتہ بلوچستان اور خوشحال عوام کے لیے حقیقی معنوں میں جدوجہد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سبز باغ دکھانے کا دور گذر چکا بلوچستان کی عوام باشعور اور اپنے دوست اور دشمن میں تمیز رکھتے ہیں جام حکومت نیازی کی پالیسیوں کو ترک کر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔