گوادر: چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد پر رمضان المبارک امدادی پیکج کے سلسلے تقریب کا انعقاد بزنس سینٹر میں کیا گیا، تقریب میں ماہی گیروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر COPHCکے چیئرمین ژانگ باژِنگ نے رمضان المبارک کی آمد پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ چائنا سفارتخانے کی طرف سے رمضان پیکج دیا گیا ہے جس کا مقصد بھائی چارگی کا فروغ ہے،اگرچہ یہ مختصر ہے اور یہ غربت کی خاتمہ کیلئے کافی نہیں،لیکن اس پیکج کا مقصد آپس کے تعلقات کا فروغ ہے،آگے چل کر کاروبار اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا وسیع پروگرام رکھتے ہیں۔
گوادر ایک بین الاقوامی ترقی یافتہ شہر بننے کی طرف گامزن ہے،جس میں آگے بڑھنے کے کئی مواقع ہونگے جو غربت کے خاتمہ کیلئے اہم کردار ادا کریں گے،تقریب سے ،ڈسٹرکٹ کونسل کے سابق چیئرمین بابوگلاب‘ ماہی گیر اتحاد کے رہنماء خداداد واجو نے بھی خطاب کیا۔