بارکھان: صوبائی وزیر خوراک وپاپو لیشن سردار عبد الرحمن کھیتران نے کہا کہ بارکھان شہر کی تعمیر و ترقی اور یہاں کے عوام کی خوشحالی انکی پہلی ترجیحات میں شامل ہے لہذٰا اس ضمن میں اس ترقیاتی عمل کا موازنہ ماضی سے کیا جائے تو ہم اس دعوے میں حق بجانب ہونگے کہ ضلع بارکھا ن کی تاریخ میں اتنے بڑے اور اہم منصوبوں کو پہلے کسی بھی دور حکومت میںپی ایس ڈی پی میں شامل نہیں کیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مچھرانی اوربستی لوٹنی پری میکس روڈ کا معا ئنہ کرنے کے بعد ایکسین پی ایچ ای بارکھان محمد نسیم زرکو ن کی جانب سے ان کے اعزاز میںدی گئی افطار پارٹی میں ان کے ہمراہ محمد ایو ب کیھتران۔ غفورخان کیھتران۔وڈہرہ صدیق،خان خیروخان اور دیگر معتبرین موجود تھے اس دوران لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر نے معاشرہ ہی دور جدید کے چیلنجوں سے نبردآزما ہوکر ترقی کے منازل طے کرسکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم عملی اقدامات پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں ضلع با رکھان میں کئی منصوبوں کا افتتاح اور بعض منصوبوں کی تکمیل ہماری ترقی پسندانہ سوچ کا مظہر ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ تعلیم، صحت اور امن اومان سمیت مختلف شعبوں کی ترقی کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے، انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر شعبہ زندگی میں تاریخی نوعیت کے اسکیمات پر تیزرفتاری سے کام جاری ہے۔
اور ہماری کاوشیں اپنی نوجوان نسل کی بہتر مستقبل اور ملک و صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری وسائل سے بنائے گئے ان قومی اثاثوں کے بنائے جانے کا مقصد صرف عوام کو سہولیات باہم پہچانا ہے۔
لہذٰا ان خوبصورت عمارتوں کی تزین و آرائش اور مسلسل نگرانی ہم سب کی اولین ترجیحات میں شامل ہو تاکہ ان عمارتوں کے بنائے جانے کا مقصد پورا ہونے کے ساتھ ساتھ طویل عرصے تک ہم ان سے استفادہ حاصل کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام عوام کی مشاورت سے شروع کئے گئے ہیں ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔