|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2021

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا مردم شماری کے حوالے سے فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہیں مردم شماری نہ ہونے کی وجہ سے اکثر علاقے عوامی نمائندگی سے محروم رہے غربت اور پسماندگی بھی اسی کی وجہ سے بڑھ گئی ہے عام انتخابات سے قبل مردم شماری کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے ۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری وقت کی اہم ضرورت ہے اور وفاقی حکومت نے مردم شماری کے حوالے سے اچھا فیصلہ کیا ہے اور اب حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مردم شماری کروا کر کے عام انتخابات سے قبل ہر علاقے کو اپنے نمائندگی دینی چاہئے ماضی میں ٹھیک سے مردم شماری نہ ہونے کی وجہ سے کئی علاقے عوامی نمائندگی سے محروم رہے۔

اور مردم شماری نہ ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں میں آبادی 4لاکھ اور کئی میں ایک لاکھ آبادی پر مشتمل کر کے سیٹ مختص کیا جاتا تھا انہوں نے کہا کہ بلوچستان پہلے سے ہی پسماندگی کا شکار رہا ہے اور ٹھیک سے مردم شماری نہ وہونے کے باعث مزید غربت اور پسماندگی میں دھکیلا گیا ہے۔

اب ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مردم شماری کے معاملے پر پوری طورپر اقدامات اٹھائی جائے اور عام انتخابات سے قبل مردم شماری کرا کر کے عوام کو مطمئن کیا جائے۔

نئے مردم شماری سے پسماندہ علاقوں میں غربت اور پسماندگی کا خاتمہ ہو جائے گا اب صوبائی حکومت کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنے ذمہ داری کو نبھائیں اور مزید عوام کو دھوکے میں نہ رکھیں۔