|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2021

کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمدقاسم خان سوری نے کہاہے کہ زرمبادلہ کا حجم پانچ سال کی بلند ترین سطح پر، 9 ماہ میں زرمبادلہ ذخائر میں 9.49 فیصد اضافہ ہواہے ،پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت منظور شدہ توانائی کے 22 منصوبوں میں سے 9 منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے بیان میں کیا۔

قاسم خان سوری نے کہاکہ پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر، زرمبادلہ کا حجم پانچ سال کی بلند ترین سطح پر، 9 ماہ میں زرمبادلہ ذخائر میں 9.49 فیصد اضافہ، 2 اپریل 2021 کو ختم ہونیوالے ہفتہ میں ملکی زرمبادلہ کیذخائر کا حجم 20 ارب 67 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت منظور شدہ توانائی کے 22 منصوبوں میں سے 9 منصوبے مکمل، منصوبوں سے پانچ ہزار 320 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

ساہیوال کول پاور پلانٹ، پورٹ قاسم پاور پلانٹ، چائنا حب پاور، اینگرو تھر پاور منصوبہ اور قائداعظم سولر پارک شامل ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا و نیوزی لینڈ کے درمیان تجارتی حجم میں 19 فیصد اضافہ، جاری مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو پاکستانی برآمدات کا حجم 20 کروڑ 27 لاکھ 40 ہزار ڈالر رہا۔