کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور نومنتخب سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کو لگے بدنام داغ کو مٹانے میں تمام سیاسی و جمہوری جماعتوں نے مثبت کردار ادا کرکے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ کردیا جس سے جمہوریت کی مضبوطی کو پروان چڑھے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا دفتر پر پارٹی کے کارکنوں نے کامیابی پر بڑے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی صدر و نومنتخب سینیٹر میر حاصل خان بزنجو ‘ ڈاکٹر اشوک کمار کو مٹھائی کھلائی اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان جان محمد بلیدی ایم پی اے گنشام داس چیئرمین ضلع کونسل کیچ حاجی فدا حسین دشتی ‘ چیئرمین میونسپل کمیٹی حب میر رجب رند ‘ نیاز بلوچ ‘ اسلم بلوچ سمیت کارکنوں کی کثیرتعداد موجود تھے انہوں نے کہا کہ قومی سوال ‘ شناخت اور تشخص کی بقاء ساحل و وسائل پر حق اختیار ملکیت ‘ مظلوم و محکوم اقوام کے حقوق کا حصول ملک میں جمہوریت کی بحالی اور آمریت کیخلاف ہراول دستہ کا کردار ادا کرتے ہوئے جدوجہد کی انہوں نے سینٹ انتخابات میں پارٹی اور اتحادی جماعت کی تاریخی کامیابی کوممبران کی سابق قدمی اصولوں کی پاسداری اور بہترین حکمت عملی قرار دیا انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کا اتحاد صوبہ اور ملک میں جمہوریت کی مضبوطی مظلوم اور محکوم قوموں کے حقوق کے حصول ملک کی ترقی و خوشحالی اوربھائی چارے کی فضاء کو فروغ دینے میں اہم ہوگا انہوں نے کہاکہ یہ باعث اطمینان اور فخر ہے کہ بلوچستان کو لگے بدنام داغ کو مٹانے میں تمام سیاسی و جمہوری جماعتوں نے مثبت کردار ادا کرکے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ کردیا جس سے جمہوریت کی مضبوطی کو پروان چڑھے گاانہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ماضی میں بھی عوام اور صوبہ کی معاشی و سماجی ترقی و خوشحالی عوام اور اقوام کہ ان کے وسائل پر حق جمہوریت کی بحالی امن وامان انصاف کی جدوجہد کی اور اب اقتدار کے دنوں میں بھی نیشنل پارٹی کی اتحادی حکومت نے عوام اور صوبہ سے پسماندگی جہالت بدامنی کا خاتمہ کے ممکن بنا کر صوبہ کو معاشی سماجی ترقی و خوشحالی اور نئے چیلنجو کا مقابلہ کرنے کیلئے علم کے حصول میں آگاہی بیدار کرکے گڈگورنرنس کا صوبہ کا مقدر بنادیا۔