نوابشاہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی آرگنائزر اسد غنی بلوچ نے سندھ، نوابشاہ کا تنظیمی دورہ کیا۔ بلوچ طلباء سے ملاقات کرکے بی ایس او پجار کے پروگرام و منشور اور جدوجہد کے حوالے سے ان سے تبادلہ خیال کیا ۔ وہ بی ایس او پجار کے پروگرام و وژن سے متاثر ہوکر مرکزی آرگنائزر اسد غنی بلوچ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے تنظیم میں شمولیت اختیار کی اور تمام دوستوں کے مشاورت سے سات رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی گئی۔
جسکے مطابق زونل آرگنائزر جاوید بلوچ، ڈپٹی آرگنائزر بی کے بلوچ، آرگنائزنگ کمیٹی ممبران احسن بلوچ، قیوم بلوچ، منا بلوچ، عاقب بلوچ، رحمان بلوچ اکثریت رائے سے منتخب ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی آرگنائزر اسد غنی بلوچ نے بلوچ طلباء کی تنظیم میں شمولیت کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ ماضی میں بھی سندھ کے بلوچ کا قومی جدوجہد میںحصہ رہا ہے۔
اب دوبارہ آپ دوستوں کی صورت میں سندھ کے بلوچ طلباء کا بی ایس او کے پلیٹ فارم سے بلوچ جدوجہد میں حصہ لینا خوش آئند ہے۔ بی ایس او پجار بلوچ طلباء کو ایک پلیٹ فارم پر منظم کرکے انکی تعلیمی، سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے بلوچ کی من حیث القوم بقاء کے لئے مصروف جہد ہے۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ سندھ، پنجاب سمیت ملک کے تمام بلوچوں کو اس جدوجہد میں جوڑ کر ہی بلوچ قومی مفادات کا تحفظ ممکن ہے۔
مہرگڑھ کے آثار قدیمی کے دریافت سے یہ بات ظاہر ہوئی ہے کہ دنیا کی قدیم ترین تہذیب بلوچ کی ہے۔ لیکن اس جدید دور میں تعلیم سے دوری کے باعث بلوچ بحثیت قوم کمزور ہوئی ہے۔ موجودہ صدی علم و ٹیکنالوجی کا دور ہے لہذاہ تعلیم سے بہرہ ور ہوکر ہی موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔