|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2021

کوئٹہ: صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں نظا مت زراعت معاشیات و تجا رت بلو چستان کی جا نب سے سبزی منڈی میں سبزی و فروٹ فروشان کیلئے یو میہ بنیا دوں پر نرخنا مہ کے اجرا ء کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس کا مقصد ما ہ مقدس رمضان میں نا جا ئز منافع خوری اور گراں فروشی کا راستہ روکنا ہے تا ہم جمعہ کو انتظامیہ کے آفیسران کاسی روڈ کو ئٹہ میں سبزی و فروٹ منڈی پہنچے تو اکثر دکا نداروں نے دکانوں کے شٹر بند کر دئیے۔

اور موقع سے رفو چکر ہو گئے تا ہم انتظامیہ کی جا نب سے متعدد سبزی فروشوں اور قصا ئیوں و فروٹ فروشوں کو تنبہ کی گئی بعض دکانوں کو بند بھی کیا گیا انتظا میہ کے آفیسران کے پہنچنے سے قبل اکثر سبزی و فروٹ فروشان و قصا ئیوں نے دھڑوں پر رکھا سامان انتہا ئی بر ق رفتاری سے دکانوں کے اندر رکھا بلکہ نرخنا مے بھی لٹکا دئیے تا ہم بعض نے مو قع سے رفو چکر ہو نے میں عافیت جا نی اور وہاں سے چلتے بنے تا ہم انتظامیہ کے آ فیسران اور پولیس کے چلے جا نے کے بعد۔

واپس تھڑوں پر سامان رکھنے کا سلسہ شروع ہوا جمعہ کو جا ری کر دہ نرخنا مہ کے مطابق سیب درجہ اول فی کلو 150روپے جبکہ درجہ دوئم 120روپے،سیب ایرا نی درجہ اول 200روپے اور درجہ دوئم 153روپے،کینو درجہ اول 120اور درجہ دوئم 100روپے،کیلا درجہ اول فی درجن 140 اور درجہ دوئم 87روپے ،خربوزہ درجہ اول فی کلو 120اور درجہ دوئم 80روپے تربو زہ درجہ اول فی کلو 40روپے اور درجہ دوئم 30روپے۔

چکو درجہ اول فی کلو 180، درجہ دوئم 150روپے ، سٹرابری درجہ اول فی کلبو 160 درجہ دوئم 150روپے مقرر کئے گئے تھے اس کے ساتھ لیموں (لا ہو ری ) درجہ اول فی کلو 371 اور درجہ دوئم 300روپے،لیموں (دیسی)درجہ اول فی کلو 550اور درجہ دوئم 457روپے ، مارو کدو درجہ اول فی کلو 40درجہ دوئم 33روپے ، بھنڈی درجہ اول فی کلو 140درجہ دوئم 100روپے۔

لوکی کدو درجہ اول فی کلو 80روپے درجہ دوئم 60روپے ، کھیرا لوکل فارمز ، سندھ درجہ اول فی کلو 60روپے درجہ دوئم 40روپے ، بند گوبھی درجہ اول فی کلو 60روپے درجہ دوئم 50روپے ، مٹر درجہ اول فی کلو 120روپے درجہ دوئم 100روپے ، ٹماٹر درجہ اول فی کلو 60روپے درجہ دوئم 45روپے ، گاجر پیلا درجہ اول فی کلو48روپے درجہ دوئم 40روپے ، ٹنڈا دیسی درجہ اول فی کلو 120روپے درجہ دوئم 70روپے ۔

پھول گوبھی خضدار ، سندھ درجہ اول فی کلو 87روپے درجہ دوئم 75روپے ، شملہ مرچ درجہ اول فی کلو 100روپے درجہ دوئم 80روپے ، پالک دیسی فارمی درجہ اول فی کلو 50روپے ، درجہ دوئم 40روپے ، پھلی لوبیا درجہ اول 80روپے درجہ دوئم 70، چقندر درجہ اول فی کلو 36روپے درجہ دوئم 30روپے ، بینگن گول درجہ اول فی کلو 44روپے درجہ دوئم 30روپے ، تھوری دیسی فارمی درجہ اول فی کلو 100، درجہ دوئم 80روپے۔

مرچ مختلف سائز درجہ اول فی کلو 87روپے درجہ دوئم 50روپے ، دھنیا درجہ اول فی کلو 150روپے درجہ دوئم 120روپے ، آلو درجہ اول فی کلو 34روپے درجہ دوئم 25روپے ، لہسن معامی درجہ اول فی کلو 100روپے درجہ دوئم 80روپے ، ادرک درجہ اول فی کلو 180روپے مقرر کئے گئے تھے ، مذکورہ نرخنامہ یومیہ بنیادوں پر نہ صرف جاری کیا جارہا ہے ۔

بلکہ تمام دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نرخنامہ واضح آویزاں کریں اور اس کی پاسدار کریں ۔ نرخنامہ کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔