اوستہ محمد: اوستہ محمد میں مہنگائی اور منافع خوروں کے خلاف ڈیلی آزادی آخبار کی خبر پر ایکشن اوستہ محمد اسسٹنٹ کمشنر عبدالناصر کاکڑ کا اچانک شہر کا دورہ دکان داروں میں کھلبلی مچ گئی صفائی اور ریٹ لسٹ آویزاں کرنے میں مصروف تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اوستامحمد عبدالناصر کاکڑ چیف آفیسر آزاد خان گرانی سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نصراللہ زیری و پرائس کنٹرول کمیٹی کے دیگر اہلکاروں اور بھاری پولیس نفری کے ہمراہ جناح روڈ مچھلی پل گنداخہ بس اسٹینڈ علی آباد روڈ اور سول اسپتال روڈ پر چیکنگ کے دوران متعدد دکانداروں کو گراں فروشی صفائی کی ابتر صورتحال پر موقع پر بھاری جرمانے کر کے انہیں سختی سے وارننگ دی گئی۔
اور ٹیکسی مالکان کو ٹیکسی اسٹینڈ پانچ دن کے اندر ٹیکسی اسٹینڈ خالی کر کے تجاوزات ختم کیے جائے اس موقع پر ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عبدالناصر کاکڑ نے کہا کہ اس مقدس ماہ رمضان میں منافع خوری اور ذخیرہ اندوز ی کرنے والوں کے ساتھ ہرگز رعایت نہیں برتی جائے گی ان کے خلاف قانون کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گا اور عوام کو سستے داموں اشیائے خوردو نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری حکومتی ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش فروخت کریں اور منافع خوری سے اجتناب کریں اسسٹنٹ کمشنر عبدالناصر کاکڑ نے مزید کہا کہ ماہِ رمضان میں عوام کو بہتر ریلیف فراہم کرنے کے لیے سستا بازار کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ تاجر برادری انہوں نے کہا کہ تاجر برادری تجاوزات کا فوری خاتمہ کریں۔
تحصیل انتظامیہ تجاوزات کے خلاف جلد گرینڈ آپریشن کرے گی ایک سوال پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالناصر کاکڑ نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کے لیے موٹر کار اور ڈاسن پکپ ٹیکسی اسٹینڈ کو جلد دوسری جگہ منتقل کر دیا جائے گا جس سے شہر کی خوبصورتی لوٹ آئے گی۔