|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2021

خضدار: ڈپٹی کمشنرخضدار ولی محمد بڑیچ نے کہا ہے عالمی وبا کورونا کے باعث بلوچستان میں بھی عوامی شعبے بری طرح متا اثر ہوئے ان میں سب سے زیادہ شعبہ تعلیم بری طرح متا اثر ہوا شعبہ تعلیم میں ہونے والے نقصان کے ازالے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے ہونگے جس م کے لئے حکمہ تعلیم کے ذمہ داران کو بھر پور کردار اداکرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ میں اجلاس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ضلعی منتظم تعلیم منظوراحمد بلوچ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر برائے (خواتین)یمل زاہدہ مصطفیآر ٹی سی ایم کے انچارچ فہیم احمدعصمت اللہ، زاہد کریمحافظ عبدالحمید،بشیراحمد سمیع اللہ،شہباز خان قلندرانی، ڈپٹی کمشنر آفس کے سپریڈنٹ عبدالمالک زہری، و دیگر ایجوکیشن آفیسران موجود تھے۔

اس موقع پر اہم امور پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لئے فیصلے ہوئے ضلع بھر میں اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کرنے ہونگے صوبائی حکومت کی حکامات کی روشنی میں ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے، تمام اسکولوں میں ہیڈ ماسٹر ان کا پابند رہے گا۔ بچوں کو فاصلے پر بٹھائے اور ان کا خاص خیال رکھا جائیخاص کر ٹیچر کی ذمہ داری ہے کہ اسکول میں بچوں کا خاص خیال رکھا جائے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ولی محمد بڑیچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں پر توجہ دیںتعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ بچے مستقبل کے معمار ہیں، ان پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔

آر ٹی سی مینجر تمام غیر حاضر اساتذہ کی رپورٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو دیگااس رپورٹ کی روشنی میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی،اسکے علاوہ جو جو اسکول بند ہیں، ان اسکولوں کو فعال کرنیکے لیئے بھی اقدامات کیئے جائیں گے۔