کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے رواں سال میں گروپ انشورنس کے 2.6ارب روپے کے 6474کیس کلیئر کئے ہیں جس کے بعد اب بیک لاگ صفر ہوچکا ہے ، یہ بات انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہی۔
وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ رواں سال جنوری میں صوبائی حکومت نے ریٹائر ملازمین کے گروپ انشورنس کے 1.427ارب روپے کی لاگت سے 3383کیس نمٹائے جس کے بعد 1.427ارب روپے کی لاگت سے مزید 3383کیس کلیئر کردئیے گئے ہیں۔
یہ حکومت کا تاریخی اقدام ہے جس سے تین ماہ کے دوران 2.6ارب روپے کی لاگت سے گروپ انشورنس کے 6474کیس نمٹائے جا چکے ہیںجس کے بعد اب حکومت کے پاس گروپ انشورنس کیسز کا بیک لاگ صفر ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کے تمام ریٹائر ہونے والے ملازمین کو پنشن کا کیس مکمل ہونے تک 65فیصد تنخواہوں کی ادائیگی جاری رکھے گا جبکہ ماضی میں ایسانہیں کیا جاتا تھا اور پنشن کیس مکمل ہونے میں ایک سال کا دورانیہ درکار تھا ۔