|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہا ہے کہ رمضان کے مہینے میں بلوچ نوجوان سرحدات پر چالیس ڈگری گرمی میں دو وقت کی روٹی کیلئے تگ ودوں کررہے ہیں تصویروں کو دیکھا جائے۔

جو بلوچستان کی حقیقت بتارہاہے مسئلے کیلئے کوئی ایساحل بتایا جائے تاکہ بلوچستان نوجوان اپنی زمین پر زندہ رہ سکیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا ثناء بلوچ نے کہا کہ اہل پاکستان پوچھتے ہیں کہ بلوچستان کا مسئلہ کیا ہے رمضان المبارک کے مہینے میں چالیس ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی میں یہ بلوچ نوجوان سرحدات پر دو وقت کی روٹی کیلئے ایک ڈبہ تیل پاکستان لارہے ہیں ۔

لیکن یہ وقت بند کردیا گیا ہے اگر ہم ان تصویروں کو غور سے دیکھیں تو شائد لوگوں کو مسئلہ سمجھ آجائے یہ تصاویر بلوچستان کی حقیت بتارہاہے انہوں نے کہا کہ وفاق کے پوسٹوں پر بلوچ جا نہیں سکتے ایران بارڈرپر کاروبار کرنہیں سکتے جبکہ حکومت بلوچستان کے پاس نوکری نہیں ہے کوئی حل بتایا جائے تاکہ بلوچ نوجوان اپنی سرزمین پر زندہ رہ سکے ۔