کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ رمضان کے مہینے میں شدید گرمی میں لوگ پاک ایران بارڈر پر مررہے ہیںجبکہ صورتحال کی بہتری کیلئے اب تک کوئی اقدام نہیں اٹھایا جاسکا ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کیا سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ یہ رمضان کا مہینہ ہے جہاں بلوچستان میں شدید گرمی میں پاک ایران بارڈر پر لوگ بھوک سے مررہے ہیں۔
نااہل پالیسیوں کی وجہ سے اب تک صورتحال کی بہتری کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھائے جاسکے ہیں انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس ناانصافی کیخلاف اپنی آواز بلند کریں۔