دالبندین: بلوچستان کے ممتاز قبائلی شخصیت و بابائے چاغی پینل کے سربراہ سابق صوبائی وزیر سخی امان اللہ خان نوتیزئی نے کہا ہے ڈسٹرکٹ چاغی کے عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑ ینگے عوامی خدمت کے لئے کرسی اور اقتدار کی شرط لازمی نہیں استحصال کرنے والے عوام کے کبھی بھی خیر خواہ نہیں ہوسکتے عوام کے ساتھ جہاں بھی ظلم و زیادتی ہوگئی ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے 42 اقوام کا مشترکہ گھر سرگیشہ نوتیزئی ہاوس کے دروازے عرصہ قدیم سے عوام کیلئے کھلے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر سخی امان اللہ خان نوتیزئی نے امین آباد بڑیچ ہاوس میں مسلم لیگ ن بلوچستان کے سینئر نائب صدرسابق یوسی چیرمین حاجی میرعرض محمدبڑیچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ چاغی زراعت کے حوالے سے جس طرح زرخیز ہے اسی طرح ملک کے مردم خیز اضلاع میں شمار ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ چاغی صوبہ اور ملک کے تمام اضلاع سے ترقی میں کافی پیچھے ہے لوگ صحت تعلیم مواصلات و تعمیرات گیس اور پینے کے صاف پانی سے یکسر محروم ہیں حکومت اور عوامی نمائندوں کی عدم توجہی کے باعث دن بدن پسماندگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
عوام نمائندے ہر وقت عوام کو سرسبز باغ اور سنہرے خواب دکھا کر صرف اپنے ہی مفادات کے اسکیمات بنانے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا عوام علاقے سے تبدیلی سرکار کے سیاست کا خاتمہ کرکے خدمت خلق سے سرشار نمائندوں کی چناو کریں۔