آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کرکٹ ورلڈ کپ کے سلسلے میں پول بی کے ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے میچ میں آئر لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے۔
زمبابوے نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
زمبابوے کی جانب سے برینڈن ٹیلر نے سب سے زیادہ یعنی 121 رنز بنائے جبکہ شون ولیمز نے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے تھے جنہوں نے 96 رنز بنائے جن کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم جم کر کھیل نہیں پائی۔ زمبابوے کا کوئی بھی کھلاڑی ان دونوں کے علاوہ بیس سے زیادہ سکور نہیں کر پایا۔
آئرلینڈ کی طرف سے ایلکس کیوسک نے 4 وکٹیں لیں، جون مونی اور کیون اوبرائن نے دو دو جبکہ اینڈی مک برائن اور جارج ڈوکریل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ کے آخری اوور میں جب میچ کی جیت چند رنز کی دوری پر تھی آئرلینڈ کے بالر کیوسک کی بال پر پورٹرفیلڈ نے موپیراوا کا کیچ پکڑ کر اپنی ٹیم کے لیے میچ جتوا دیا۔
325 رنز پر زمبابوے کی ایک اور وکٹ گری اور چکابوا کیوسک کی بال پر آؤٹ ہو گئے۔ زمبابوے کو اب 5 بالوں پر 7 رنز درکار ہیں۔
48ویں اوور کے بعد زمبابوے ایک اور وکٹ کے نقصان پر 8 وکٹیں گنوا چکا ہے اور اس وقت کریز پر ریگیز چکابوا 16 رنز کے ساتھ جبکہ نئے بیٹسمین ٹوانڈا موپاریوا موجود ہیں۔ مجموعی سکور 306 جبکہ جیتے کے لیے اسے 19 رنز درکار ہیں اور نوبالیں باقی ہیں۔
47ویں اوور کی پانچویں کیون اوبرائن کی بال پر شون ولیمز نے چھکا لگایا جسے باؤنڈرے کے بالکل ساتھ مونی نے کیچ کر لیا۔ زمبابوے 7 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز۔
46 اوورز کے بعد زمبابوے نے 293 رنز بنائے ہیں اور اسے میچ جیتنے کے لیے 24 بالوں پر 39 رنز درکار ہیں۔
45ویں اوور کے بعد زمبابوے نے 285 رنز بنائے ہیں اور اس کے بیسٹمین شون ولیمز ابھی تک کریز پر جمے ہوئے ہیں۔
44 اوورز کے اختتام پر زمبابوے نے 273 رنز بنائے ہیں اور اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ شون ولیمز 80 کے سکور کے ساتھ اس وقت کریز پر موجود ہیں۔
زمبابوے کی جانب سے شون ولیمز اور ارون کریز پر موجود ہیں۔ اب سے کچھ دیر قبل زمبابوے نے 42 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے تھے۔
شون ولیمز نے بھی 56 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔
زمبابوے کی دو وکٹیں 32 کے مجموعی سکور پر گریں۔ پہلے سکندر رضا 12 رنز پر اور بعد میں چبھابھا 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
41 کے مجموعی سکور پر زمبابوے کی تیسری وکٹ گری۔ مساکازا پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مائر تھے جو 11 رنز بنا سکے۔
برینڈن ٹیلر نے 91 گیندوں میں اپنی 121 رنز سکور کیے۔ انھوں نے 11 چوکے اور چار چھکے مارے۔
آئر لینڈ کو 16 کے مجموعی سکور پر اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب سٹرلنگ دس رنز سکور کر کے پنیانگرا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
آئرلینڈ کو دوسرا نقصان 21 ویں اوور میں اس وقت ہوا جب پورٹر فیلڈ کو ولیمز نے 29 کے افرادی سکور پر آؤٹ کیا۔
جوئس نے عمدہ بیٹنگ کی اور نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 103 گیندوں میں 112 رنز بنائے۔ ان کو چھتارا نے آؤٹ کیا۔
کیون او برائن 24 گیندوں میں 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ولسن نے 13 گیندوں میں 25 رنز سکور کیے اور ان کو ولیمز نے آؤٹ کیا۔
مونی نے چار گیندوں میں 10 رنز بنائے اور بولڈ ہوئے۔
نائل برائن صرف دو رنز سکور کر سکے۔
اینڈی نے 79 گیندوں میں 97 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہوئے۔
پول بی میں پوائنٹس ٹیبل پر آئرلینڈ پانچویں جبکہ زمبابوے چھٹے نمبر پر ہے۔ آئرلینڈ نے تین میں سے دو میچ جیتے تاہم زمبابوے کی ٹیم اب تک کھیلے جانے والے چار میچوں میں فقط ایک میں کامیابی حاصل کر پائی ہے۔