|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2021

کوئٹہ: وفاقی وزیر برائے داخلہ امور شیخ رشید احمد نے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دھماکہ ایسے وقت میں کیاگیاہے جب چینی سفیر ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے ،ملک میں بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت دہشتگردی کی نئی لہر آرہی ہے لیکن پاکستان کو اندرونی طورپرکمزور کرنے والوں کو پاکستان کی فوج شکست فاش دے گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اندرونی طورپر کمزور کرنے کیلئے سازشیں ہورہی ہے دشمنوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی دھماکے میں تین سے چار لوگ شہید ہوئے ہیں جبکہ چینی سفیر بھی اس وقت موجود تھے لیکن وہ دوسرے پروگرام میں شریک تھے جس وقت دھماکہ ہوا چینی سفیر کسی اور پروگرام میں موجود تھے دھماکے کی مذمت کرتے ہیں یہ پاکستان ،اس کی ترقی اور استحکام کے دشمنوں کی سازشیں ہے۔

ہم دشمنوں کے ایسے سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیںگے ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر آرہی ہے جو انٹرنیشنل ایجنڈے کے تحت پلان کیاگیاہے اطلاعات ہیں کہ ملک کے بڑے شہروں میں دہشتگردی کے واقعات ہوسکتے ہیں راولپنڈی ،اسلام آباد،لاہور اور کراچی بھی شامل ہیں لیکن بالاآخر دشمن شکست کھائیں گے ہمارے عظیم افواج نے پہلے بھی دشمنوں کو شکست سے دوچار کیاہے۔

اور آئندہ بھی انہیں شکست فاش دیں گے سی پیک دشمنوں کو انجام تک پہنچائیںگے الرٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہاکہ جی ہم جاری کرتے ہیں۔

الرٹ ،دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ چکی ہیں ہم نے دھماکے کو سنجیدہ لیاہے دھماکہ ایک ایسے وقت میں کیاگیاہے جب چینی سفیر ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے لیکن یہ ناکام ہوںگے ۔