کوئٹہ زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہنگامی اجلاس زیر صدارت ملک نصیر احم شاہوانی منعقد ہوا، اجلاس میں مختلف اضلاع کے زمیندار نمائندوں اور زمینداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اجلاس کے دوران ملک نصیر احمد شاہوانی اور جنرل سیکرٹری عبدالرحمن بازئی نے وزارت بجلی کے ساتھ معاہدے کے بارے میں بریفنگ دی کہاکہ معاہدے میں کیسکو آٹھ گھنٹے پورے وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کا پابند ہے مگر اس کے آثار دکھائی نہیں دے رہے کیونکہ وزارت بجلی نے کوٹہ 450میگاواٹ مقرر کیا ہے، تین سے چار گھنٹے کم وولٹیج کے ساتھ فراہم ہورہی ہے، زمینداروں کو دس ہزار بل دینے کو یقینی بنائیں بقایاجات کے سلسلے میں غریب زمیندار شش پنج میں مبتلا نظر آرہے تھے کیسکو کو بھی وضاحت کرنی چاہئے کہ وہ آٹھ گھنٹے دینے کی پوزیشن میں ہے، اگر محض طفل تسلی پر زمینداروں کو ٹرخا رہے ہیں اصل دیگر فیصلے چیف سیکرٹری بلوچستان کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد زمینداروں کو آگاہ کرینگے جو کہ جلد متوقع ہے ، زمیندار نمائندے اپنے اپنے گرڈوں کے نمائندوں کی لسٹ مرکزی کمیٹی میں جمع کریں، میٹر کی قیمت آٹھ سے بارہ ہزار ہے مگر کیسکو 67ہزار مانگ رہا ہے، ان تمام عوامل کے سلسلے میں کیسکو چھپ کا روزہ تھوڑ کر زمینداروں کو باخبر رکھنے کیلئے وضاحت جاری کرے تاکہ چیف سیکرٹری بلوچستان سے اس بارے میں بات چیت یقینی ہو سکے