|

وقتِ اشاعت :   March 8 – 2015

کوئٹہ بی این پی عوامی کے مرکزی صدر و سینیٹر میر اسرار اللہ زہری کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر حکمران جماعت اور اس کے اتحادیوں نے میر حاصل خان بزنجو کو سینٹ کے چیئرمین کے لئے نامزد کیا تو بلوچستان نیشنل پارٹی کے نومنتخب سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کو اپوزیشن کی جانب سے نامزد کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے اور اسلسلے میں دیگر سیاسی جماعتوں سے صلاح مشہور ہ شروع کردیا ہے پیر کے روز اسلام آباد میں چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے بارے میں تمامی سیاسی جماعتوں کا اجلاس ہورہاہے اس ذرائع نے ہفتہ کی رات کو این این آئی فون پر بتایا کہ بی این پی عوامی کے خاتون سمیت دو سینیٹر جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیٹر بھی ہمارے ساتھ ہیں ابھی تک بی این پی عوامی اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے عہدے کیلئے کسی بھی امیدوار کو ووٹ دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیاہیں ہم جو فیصلہ کرینگے وہ مشاور ت سے کرینگے ۔ ڈاکٹرجہانزیب کا تعلق بلوچستان سے نیشنل پارٹی سے ہیں ہم ان کو بھی چیئرمین سینٹ کے طورپر بھی نامز د کرسکتے ہیں ان کا تعلق بھی بلوچستا ن سے ہیں۔