کو ئٹہ: سی ٹی ڈی بلوچستان نے ڈویژن آفسیران کو تھریٹ لیٹرجاری کردیا، خط کے متن کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی اہم شخصیات اور تاجروں کے اغواء کا منصوبہ بنا رہی ہے، تاوان کیلئے اہم شخصیات اور تاجروں کے اہلخانہ کو بھی اغواء کیا جاسکتا ہے، خط میں لکھا گیا ہے کہ اغواء برائے تاوان کیلئے 6 بندوں کا گروپ بنایا گیا ہے، گروپ کا لیڈر مکامل آفریدی نامی شخص ہے جبکہ واردات کے لیے بنائے گئے۔
گروپ میں لیڈر سمیت 2 آفریدی، 2 سواتی اور 2 مہمند شامل ہیں، سیکیورٹی حکام کے مطابق منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے تمام ڈویژنل آفیسران کو احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ بلوچستان بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، سیکیورٹی حکام کے مطابق تحقیقات کے مطابق نجی ہوٹل خودکش دھماکے میں افغان شہری ملوث تھا، تحقیقات کے مطابق بلوچستان سے منسلک افغان سرحد سے 2 خودکش بمبار داخل ہوئے ہیں۔
جبکہ 2 میں سے ایک خودکش بمبار نے نجی ہوٹل میں دھماکہ کیا، ایک خودکش بمبار اب بھی بلوچستان میں موجود ہے، سیکیورٹی حکام کے مطابق خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع کے بعد قانون نافذ کرنیوالے ادارے متحرک ہیں۔