کراچی……..کراچی کی انکم ٹیکس کی بلڈنگ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام ریکارڈ محفوظ ہے۔ کراچی کے سندھ سیکریٹریٹ میں واقع انکم ٹیکس بلڈنگ میں صبح نو بجے آگ بھڑک اٹھی۔ آٹھویں منزل پر آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے فائربریگیڈ کی چھ گاڑیاں پہنچیں لیکن جلد ہی آگ نے چوتھی منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ عملے کا کہنا تھا کہ آٹھویں منزل پر کینٹین جبکہ چوتھی منزل پر ریجنل ٹیکس آفس واقع ہے۔چیف کمشنر ان لینڈ ریوینیو نے بتایا کہ آتشزدگی کے باوجود تمام ریکارڈ محفوظ ہے۔فائربریگیڈ کے عملے نے ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ جس کے بعد ملازمین کو دفاتر جانے کی اجازت دے دی گئی۔