دالبندین:کرپشن اور بھتہ خوری کا پردہ فاش ہونے پر دالبندین کسٹم کے اہلکار آگ بگولہ، تیل والے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع، لوگ سخت پریشان۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمدعارف محمدحسنی نے دالبندین اور نوکنڈی کسٹم کے خلاف بیان کیا دے دیا
کرپٹ اہلکاروں نے غریب عوام سے بدلہ لینا شروع کردیا۔ دالبندین کسٹم کے اہلکاروں نے گزشتہ روز سے ڈیزل اور پٹرول والے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی اور اب تک کئی تیل بردار گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا۔
یعنی جب رشوت لینا بند ہوگیا تو پھر قانون کے تقاضے یاد آگئے۔ تیل بردار گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ سے بے روزگاری سے تنگ لوگ سخت پریشان ہوگئے۔عوام الناس نے دالبندین کسٹم چیک پوسٹ کے کرپٹ اہلکاروں کی فوری تبادلے کا مطالبہ کردیا ہے۔