خضدار:رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ خضدار پولیس کی جانب سے شہریوں کے ساتھ معاندانہ رویہ افسوسناک ہے ، اس طرح پولیس کو اجازت نہیں دی جاسکتی ہے کہ وہ بیچ سڑک شہریوں کی عزت نفس مجروح اور انہیں خوف و ہراس میں مبتلا کرے ، پولیس کی جانب سے شہریوں کے ساتھ نامناسب رویے کے ساتھ پیش آنا اور ایک فورس کی طرف سے اس طرح کی شکایات کا پے درپے سامنے آنا ناقابل برداشت عمل ہے
پولیس کو عوام کا محافظ بن کر سامنے آنا ہوگا اگر وہ عوام کے ساتھ الجھی گے اور غیر سنجیدہ و تشدد آمیز رویہ اپنائے گی تو اس سے عوام کی جانب سے بھی ردّعمل شدید ہوگا اور نہ ہی پولیس کے اس نامناسب رویہ پر سیاسی زعماء خاموش رہیں گے پولیس میں تربیت کا فقدان نظر آرہاہے پولیس کواس وقت اپنے صفوں میں نظر ثانی اوراسے اصلاح کی ضرورت ہے خضدار میں رہزنی چوری کی وردات میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے جو کہ پولیس کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے ،
پولیس اپنی ذمہ داریاں حقیقی انداز میں نبہائے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے صف اوّل کا کردار نبہائے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی کونسل کے ممبر ورکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھاکہ پولیس جوانوں کے حوالے سے پے درپے شکایات کا سامنے آنا اور خضدار کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے انہیں پریشان کرنا افسوسناک امر ہے ،
خضدار میں رہزنی اور چوریوں کی وردات میں اضافہ ہورہاہے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں پولیس کی جانب سے غفلت کا مظاہرہ کرنا اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت میں ناکامی کے باعث اس فورس سے عوام کا اعتماد اٹھ رہاہے ۔پولیس جرائم پیشہ اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث مجرمان کے خلاف کاروائی کے بجائے اپنا سارا وقت عوام سے الجھ کر گزار رہی ہے جنہیں تحفظ دینے اور جرائم پیشہ افراد پر قابو پانے کی ضرورت ہے پولیس اپنے اس فرض کو نبہانے کی بجائے اس کے برعکس اپنا غصہ عام عوام پر نکال رہی ہے جو کہ نامناسب عمل ہے ۔
پولیس اگر اپنی روش کو تبدیل نہیں کرتی ہے اور عوام کے ساتھ اس کا نامناسب رویہ اسی طرح برقرار رہتا ہے تو پھر اسے عوام کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑیگا پولیس کو اصلاحی ضرورت ہے اور وہ اپنے رویہ پر نظر ثانی کرتے ہوئے اپنی اصل ذمہ داری نبہائے خضدار میں اپنا رویہ عوام کے ساتھ بہتر بنائے حقیقی محافظ بننے کا کردار نبہائے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف فوری کریک ڈائون کرکے عوام کو تحفظ کا احساس دلائے ۔