مستونگ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے صوبائی صدر بابل ملک بلوچ نائب صدر شفقت ناز بلوچ جونیئر نائب صدر مرید بلوچ نے اپنے ایک مشترکہ جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہید وطن شہید کامریڈ فدا بلوچ تینتیس واں برسی کے موقع پر ان کے قومی و سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں شہید فدا بلوچ کے مشن کی تکمیل بی ایس او کا مقصد ہے جسے مشعل راہ بناکر قومی جہدوجہد میں شامل کاسہ عناصر کی سرکوبی کو مکمل بنایا جاسکتا ہے۔
شہید فدا نے تحریک کو ایک نیا رخ دیا جسے بلوچ نوجون آج بھی یاد کرتے ہیں اور اپنے جہد و جہد کا اصل مقصد اور محور سمجھتے ہیں ان کا ہمیشہ سے یہ خواب تھا کہ بلوچ نوجوان تعلیم سے لیس اتحاد جہد و جہد اور آخری فتح تک اور وہ خود بھی عمل کا ایک پیکر تھے جو ہمیشہ بلوچ قوم کے دلوں پہ راج کریگی۔جس نے سیاسی عمل اجاگر کرکے بلوچ قومی یکجہتی کی فروغ کیلئے عملی بنیادوں پر جدید سائنسی عملی طرز عمل سے قومی جہدوجہد کو منزل کے طرف گامزن کیا لیکن بلوچ قومی عمل سے متصادم قوتوں نے اپنی گرتی سیاسی کشتی کو دیکھ کر عظیم بلوچ دانشور سیاسی استاد فدا بلوچ کو شہیدکیا۔ شہید فدا بلوچ ایک بہادر لیڈر تھے ان کے جہد و جہد و قربانی مشعل راہ ہے ۔
انہوں نے اپنے پوری زندگی بلوچ قوم کے ساہل وسائل جغرافیہ کے تحفظ اور اتحاد کے لیے وقف کردی تھی شہید کا شمار ان نڈر لیڈروں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہمیشہ ظلم بربریت اور بلوچ قوم پہ ہونے والے سماجی نہ برابری کے خلاف آواز اٹھاے ان کی جہد و جہد کا نتیجہ تھا کہ بلوچ نوجوان ایک پلیٹ فارم پہ متحد کیا اور ظلم و بربریت کے خلاف لڑنے کا شعور اجاگر کیا بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بلوچ قوم اور بلوچ وطن کے تحفظ کیلے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ۔