|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2015

کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں گوادر کی ضلعی انتظامیہ کے ارباب و اختیار حکومت گوادر میں کرپشن ‘ اقرباء پروری اور بلا جواز زمینداروں کو ذہنی کوفت دینے اور غیر قانونی طریقے سے 15 فیصد بھتہ لینے کی کوشش اور زمینداروں کو اپنے ہی زمینوں سے غیر قانونی طریقے سے محروم کرنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انتظامیہ اور حکومت کی ملی بھگت سے زمینداروں کا جینا محال کر دیا گیا ہے اور مختلف طریقوں سے مقامی بلوچوں کی زمینوں پر قبضہ گیری کا بازار گرم ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے گوادر میں اپنی مفادات کی تکمیل کیلئے مقامی لوگوں کو سیاسی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے یہ عمل ناقابل برداشت حد تک بڑھ چکی ہے بی این پی ‘ زمینداروں ‘ ماہی گیروں اور بلوچ فرزندوں کے ہونے والے ہر ظلم کی مخالفت کرتے ہوئے عوام کا استحصال کرنے نہیں دے گی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت اقرباء پروری اور جانبدار ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے غیر قانونی اقدامات کر رہے ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں حکمران جماعت کے اپنے ہی ضلعی صدر بیانات کے ذریعے ناانصافیوں پر آواز بلند کر رہے ہیں کہ گوادر کے زمینداروں کے ساتھ ناانصافیاں کی جا رہی ہے حکمران جماعت کے ذمہ داران کے ناانصافیوں پر آواز بلند کرنا پارٹی موقف پر مہربہ ثبت کے مترادف عمل ہے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ غیر قانونی اقدامات سے گریز کرتے ہوئے ایسے کسی بھی عمل کی حمایت نہ کریں جس سے مقامی زمینداروں کی حق تلفی ہو 15فیصد پرسنٹیج کی آڑ میں زمینداروں کو ذہنی کوفت سے دوچار کیا جا رہا ہے جن زمینداروں نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کرپشن کے خلاف آواز بلند کی انہوں نے زمینداروں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں پارٹی قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے انتظامیہ کو یہ اختیار نہیں کہ ہزاروں سالوں سے آباد بلوچ قبائل و زمینداروں کے زمینوں پر قبضہ گیری حکمرانوں کے اصل چہرے عوام کے سامنے عیاں ہو چکے ہیں وہ عوام کیلئے نہیں بلکہ ذاتی مفادات کیلئے سرگرداں نظر آتے ہیں فوری طور پر ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ کر کے بھتہ خوروں ‘ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے بی این پی مقامی زمینداروں ‘ ماہی گیروں اور ہر طبقے کے ساتھ ہونے والے مظالم پر آواز بلند کرتے ہوئے عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے گی –