|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2015

اسلام آباد نیشنل ٹرانسمیشن ڈسپیج کمپنی ( این ٹی ڈی سی ) کے سربراہ محمد بشیر نے ایران سے بجلی خریدنے کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران کے پاس 70 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور ہر سال اس میں 5 ہزار میگاواٹ کا اضافہ کر رہا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق محمد بشیر کا کہنا ہے کہ ایران ، ترکی ، عراق ، افغانستان ، آذر بائیجان اور ترکمانستان کو بھی بجلی برآمد کرتا ہے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مغربی طاقتوں کے ساتھ ایران کے جوہری مسئلے کے حل سے پاکستان کی ادائیگی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مند کے علاقے میں رواں سال کے آخر میں گریڈ سٹیشن کی آپرگریڈیشن سے بلوچستان کے لئے بجلی کی درآمد بڑھ جائے گی اور اگلے سال جنوری کو یہ 74 میگاواٹ سے 104 میگاواٹ ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر عالمی پابندیوں کی وجہ سے این ٹی ڈی سی کی ادائیگی بلاک ہو گئی تھی