|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2015

اسلام آباد: نومنتخب سینیٹرز نے آئندہ تین سالہ مدت کے لئے حلف اٹھالیا جب کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی آج ہوگا۔ پریذائڈنگ افسر اسحاق ڈار کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سینیٹ انتخابات میں منتخب ہونے والے48 میں سے 44 ارکان نے حلف اٹھایا جب کہ اسحاق ڈار نے نومنتخب سینیٹرز سے حلف لیا۔ سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا بھی انتخاب ہونا ہے۔ واضح رہے کہ آئندہ 3 سالہ مدت کے لئے 52 ارکان کا چناؤ ہونا تھا تاہم حکومت کی جانب سے فاٹا سے متعلق صدارتی فرمان جاری ہونے کے بعد 4 سینیٹرز کا انتخاب نہ ہوسکا جب کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیاب سینیٹر راحیلہ مگسی کا نوٹی فکیشن بھی جاری نہ ہوسکا۔