پنجگور: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر نزیر احمد بلوچ نے حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے پنجگور کے مختلف علاقوں میں مالی اور جانی نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجگور کے علاقے سراوان میں دیوار منہدم ہونے سے منظور احمد بلوچ کے جوانسال بیٹا نوید احمد اور اس کے بھائی کے زخمی ہونے اور ڈمب اور دیگر علاقوں میں ہونے والے نقصانات پر انتہائی دکھ آور افسوس کا اظہار کیا ۔
کراچی سے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے میر نزیر احمد بلوچ نے کہا کہ پنجگور کے مختلف علاقوں میں سیلاب زدگان کی حالت انتہائی ابتر ہے جو لوگ ان کو امداد دے رہے ہیں اس کی مخالفت نہیں کرسکتے مگر ان سیلاب زدگان بے گھر افراد کو فوری طور پر چھت کی ضرورت ہے اب تک متاثرین کے امداد کے نام پر کروڑوں روپے خرچ ہوچکے ہیں وہ زیادہ تر راشن تقسیم کی شکل میں ہوئے ہیں ان بے گھر افراد کو فوری طور پر سایہ کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین کے تمام گھر اور چار دیواری یا تو منہدم ہوچکے ہیں یا ناکارہ اور ناقابل استعمال ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئیے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد جو بے گھر ہوچکے ہیں ان کو گھر بناکر دیا جائے انہوں نے کہا کہ چونکہ بیماری کے سلسلے میں کراچی میں ہوں اور سیلاب زدگان کے درمیان موجود نہیں مگر میرے اور پارٹی کے تمام ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں پارٹی کے رہنما نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے ۔
اور تعاون کا اعلان بھی کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی پارٹیاں این جی او ز کا فرض بنتا ہے کہ آس مشکل آور مصیبت کے وقت سیاست سے بالا تر ہوکر انسانیت کی خدمت کو مدنظر رکھتے ہوئے متاثرین کی امداد کے لیے اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے آفات قدرت کی طرف سے آتے ہیں اور انسان بے بس ہے انہوں نے کہا کہ چونکہ کورونا وائرس کی لہر نے خطرناک شکل اختیار کر گیا حکومت کا فرض بنتا ہے کہ ان سیلاب زدگان کی ویکسینیشن ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے ۔