تربت: بلیدہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جان بحق۔ گزشتہ شب بلیدہ کے علاقہ سلو میں یاسر ولد ظفر نامی نوجوان کو نامعلوم افراد نے گھر سے بلا. کر قتل کردیا، اہل خانہ کے مطابق عشاء کے وقت انہیں کسی نے فون کرکے بلایا جب وہ چلے گئے تو ان کی لاش ملی۔ یاسر ظفر جامعہ کراچی میں شعبہ جیالوجی کے طالب علم تھے جو کرونا وائرس کی وجہ سے جامعہ بند ہونے کے بعد چھٹیاں گزارنے گھر آئے تھے۔
بلیدہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جان بحق

وقتِ اشاعت : May 10 – 2021