|

وقتِ اشاعت :   May 12 – 2021

ٹنڈوالہیار: ٹنڈوالہیار میں چھوٹے بھائی کو ڈوبتا دیکھ کر بڑا بھی نہر میں کود گیا،دونوں بھائی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے،تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار کے پیارو لوند تھانے کی حدود میں واقع جمڑاؤ کینال میں 10 سالہ درشن پانی پینے کیلئے کینال میں اترا تو پائوں سلپ ہوجانے کے سبب ڈوب گیا جبکہ دوسرا بھائی 12 سالہ جوار میگھواڑ اسے دیکھ کر بچانے کی کوشش کی تو وہ بھی جان کی بازی ہار گیا ۔

واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کا سماء طاری ہوگیا اس حوالے سے تحصیلدار جھنڈومری کے مطابق کینال میں ڈوبنے والے چھوٹے بھائی درشن میگھواڑ کی لاش مل گئی ہے جبکہ دوسرے بھائی کی لاش کیلئے تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب پتہ چلا ہیکہ مذکورہ واقعے کی اطلاع پر صوبائی وزیر اقلیتی امور و خوراک سندھ ہر رام کشوری لال نے ٹنڈوالہیار ضلع کے تعلقہ جھنڈومری کی حد میں واقع جمڑائو کینال میں گومانیو میگھواڑ کے دونوں معصوم بچوں کے ڈوبنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار رشید احمد زرداری سے رابطہ کرکے فوری طور پر متاثرہ فیمیلی سے رابطہ کرکے بچوں کی تلاش سمیت ہر ممکن مدد کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔