|

وقتِ اشاعت :   May 22 – 2021

گنداخہ:کھیرتھرکینال میں پانی مسائل کے حوالے سے حلقے کے ایم پی اے میر جان محمد خان جمالی کی جانب سے زمینداروں کے ساتھ گوٹھ مہر اللہ خان پلال میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایکسین ایریگیشن کیرتھر کینال ظفر علی ایس ڈی او کریم بخش جویا ایریگیشن کے صوبائی صدر علی بخش جمالی میر مہر اللہ خان پلال عبدالحمید پلال، شوکت علی جمالی میر حسن جمالی ظفر علی پندارنی میر جمعہ خان مری غلام قادر رند ودیگر نے شرکت کی جبکہ ایس ایچ او گنداخہ رحمت اللہ قمبرانی ایس ایچ او ہیڈ باغ محمد انور گولہ بھی موجود تھے

حلقے کے ایم پی اے میر جان محمد خان جمالی نے کہا کہ کیرتھرکینال کے ٹیلوں تک عوام کو پینے کا پانی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور زمیندار وکاشتکاروں کے ساتھ محکمہ ایریگیشن رابطے میں رہے مہر اللہ خان پلال نے پانی کے حوالے اپنی تجاویز پیش کیں اریگیشن انتظامیہ نے اجلاس میں کہا کہ اس وقت ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے اور ہمارے افسران کے پاس خستہ حال گاڑیاں ہیں جس کی وجہ مین کیرتھر کینال میں پٹرولنگ کے دوران مشکلات پیش آرہی ہیں جس پر حلقے کے ایم پی اے میر جان محمدجان جمالی نے صوبائی وزیر اریگیشن نواب زادہ میر طارق خان مگسی سے رابط کرکے ساری صورت حال سے آگاہ کردیا ہے جس پر صوبائی وزیر نے یقین دہانی کروائی کہ کیرتھر کینال کے مسائل کو حل کرینگے۔