گوادر: یورپی یونین کے اعلی سطحی وفد گوادر کے دورے میں پہنچ گئے۔ وفد کے ارکان میں پاکستان کا سفیر برائے یورپی یونین کے علاوہ بیلجیئم، آسٹریا، نیدرلینڈ، ڈنمارک کے سفیر شامل تھے۔کینڈا کا ہائی کمشنر بھی وفد کے ارکان میں شامل تھا۔ یورپی یونین میں شامل ممالک کے سفیروں نے گوادر پورٹ اور کرکٹ اسٹیڈیم کا معائینہ کیا۔
وفد کو چائینہ بزنس سینٹر میں ظہرانہ دیا گیا۔گوادر پورٹ اتھارٹی، جی ڈی اے کے حکام اور چائینہ کمپنی کے چیئرمین نے وفد کو پورٹ اور گوادر کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔وفد کے ارکان نے گوادر پورٹ کے احاطے میں پودے بھی لگائے