|

وقتِ اشاعت :   May 27 – 2021

گوادر:  ایم پی اے گوادرمیرحمل کلمتی نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ جیونی کادورہ کیا۔مختلف شخصیات سے ان کے پیاروں کی وفات پر تعزیت کی جبکہ علاقائی عمائدین سے ملاقات کرکے عیادت کی۔ تفصیلات کے مطابق بی این پی کے ضلعی رہنماء اکرم حیات ہاؤس میں منعقدہ پارٹی ورکروں کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے گوادر میرحمل کلمتی نے کہا ہے گوادرمیں ترقی اور خوشحالی کے راگ آلاپنے والے عوام کو پانی کی سہولت فراہم نہیں کرسکے جیونی سمیت ضلع بھر میں پانی بحران نے جنم لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عربوں کا بجٹ خرچ کرکے گوادر میں ایکسپریس وے اور اسٹیڈیم بنائے جاتے ہیں لیکن یہاں کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کسی کو دلچسپی نہیں ہے۔لوگ بوند بوندپانی کو ترس رہے ہیں۔گوادرمیں پانی بحران اور حکومتی عدم توجہی کے خلاف ہرفورم پر آواز بلند کرنے کے بعد بھی جب کسی نے ہماری نہیں سنی تو مجبواً عدالت کا دروازہ کھٹکٹایا اور عدالت نے گوادرکے عوام کی حق میں فیصلہ سنادیا ہے جسکی خیرمقدم کرتے ہیں اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا شکریہ اداکرتے ہیں۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ ایک ایم پی اے نے پانی کیلئے عدالت میں رجوع کیا ہے۔میں جب بھی دورہ کرتا ہوں لوگ صرف پانی اور بجلی کے مسائل پیش کرتے ہیں۔

میرا مقصدعوام کی خدمت اور گوادر کی ترقی و خوشہالی کیلئے جدوجہد کرنا ہے جس کیلئے ہمیشہ کوشش کی ہے۔آئندہ پی ایس ڈی پی میں عوام کی ضروریات کو مدنظررکھتے ہوئے بہت سے ترقیاتی پراجیکٹ شامل کرائے ہیں جس میں پانی،بجلی،صحت و تعلیم شامل ہیں۔انہوں نے کہا عوام کی اعتماد کو کبھی بھی ٹھوس نہیں پہنچاؤں گا۔بی این پی کے مرکزی کسان و ماہیگیرسیکریٹری ڈاکٹرعزیز بلوچ،بی ایس او کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات بالاچ قادر ،بی این پی کے ضلعی صدرکہدہ علی،تحصیل جیونی کے رہنماء امان جان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان پارٹی پروگرام کو گھر گھرپہنچائیں۔

نظریاتی ورکر پارٹی کیلئے غیرمعمولی اہمیت رکھتے ہیں۔مشکل وقت میں مستقل مزاجی اور بردباری کے ساتھ اپنے سوچھ اور نظریے سے جڑے رہنے کا نام ہی سیاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اور سیاسی کارکنان موجودہ حالات سے مایوس نہ ہوں بلکہ مستقل مزاجی کے ساتھ اپنے سوچھ کا پرچار کریں۔موجودہ حالات میں بلوچستان کی سیاست کو کمٹڈ ورکروں کی ضرورت ہے۔ دورہ جیونی کے موقع پر بی این پی کے مرکزی کسان و ماہیگیرسیکریٹری ڈاکٹرعزیز بلوچ،بی ایس او کے سیکریٹری اطلاعات بالاچ قادر،بی این پی کیضلعی صدرکہدہ علی،ضلعی نائب صدر امام بخش بلوچ،پروفیشل سیکریٹری فیصل مختار،میرانورعبدالرحمان،اکرم حیات،میراظہرکلمتی،منظور امامی ،تحصیل جیونی کے صدر بابا سعید ،بی ایس او گوادر زون کے آرگنائزر ابوبکر کلانچی و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔