|

وقتِ اشاعت :   May 28 – 2021

خضدار : نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کی جانب سے تربت میں پارٹی کے مرکزی رہنما ملا برکت پر قاتلانہ حملے کے خلاف خضدار میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور اور خضدار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عبدالحمید بلوچ بی ایس او پجار کے مرکزی سیکریٹری جنرل نادر بلوچ تحصیل خضدار کے صدر عبدالوہاب غلامانی بی ایس او پجار خضدار زون کے صدر بابل بلوچ شکیل بلوچ سمیت نیشنل پارٹی کے رہنما ماسٹر فدا احمد نے بھی خطاب کیا

مظاہرین سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار عدم تشدد اور انسان دوستی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے گزشتہ دنوں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ملا برکت پر تربت میں قاتلانہ حملہ کیا گیا جسکی نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار بھر پور مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم ان قوتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ بھی آئیں اور جمہوری انداز میں پر امن سیاست کریں صوبے کی ساحل و وسائل اور دیگر حقوق کے حصول کے لئے آواز بلند کریں

یہ آپ کا بھی بنیادی حق ہے اور ہمارا بھی لیکن یہ خانہ جنگی بھائی کو بھائی سے لڑانے والی سیاست ترک کریں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی انسان دوست جماعت ہے ہم بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی سیاست اور نظریہ کے پیرو کار ہیں جس میں تشدد کی قطعا اجازت نہیں کسی بھی جماعت یا تنظیم کو کیا حق پہنچتا ہے کہ وہ بندوق کی زور پر اپنا نظریہ دوسرے پر تھونپے بندوق کی سیاست دنیا کے کسی کونے میں ہو ہم اس کی بھر پور مخالفت کرینگے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی عوام کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں صوبے میں امن امان کی صورتحال نہایت گھمبیر ہے

مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ جھالاوان میڈیکل کالج جس خطیر رقم خرچ کی گئی تین سال سے کلاسیں بھی جارہی ہیں کچھ عرصے سے تعلیم دشمن حکومت اس میگا پراجیکٹ کو کہیں اور جگہ منتقل یا ختلم کرنے کا خواب دیکھ رہی ہے ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر جھالاوان میڈیکل کالج کو ختم یا منتقل کرنے کی کوئی بھی غلطی کی گئی تو اس کا انجام اچھا نہیں ہوگا انہوں نے ملا برکت پر قاتلانہ حملہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا