|

وقتِ اشاعت :   March 17 – 2015

کوئٹہ: کے علاقے پشتون آباد 11-میں تین ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد بلوچستان میں رواں سال مجموعی طور پر پولیو وائرس کے تین کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ قومی سطح پر مجموعی کیسز کی تعداد 20ہوگئی ہے ‘ ایمرجنسی آپریشن سیل (ای او سی ) بلوچستان کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیزکے مطابق تین ماہ کے عبدالرحمان اچکزئی میں پولیو وائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوگئی ہے بچہ پشتون آباد 11-Aکا رہائشی ہے اور اسے چھ ڈوز ز دیئے جاچکے ہیں‘ بلوچستان میں اس سے قبل لورالائی اور قلعہ عبداللہ اضلاع میں پولیو وائرس کے کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ کوئٹہ میں پولیو وائرس کا یہ پہلا کیس ہے ‘ پولیو کے خلاف مہم میں عوام سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ پولیو کے مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے بھر پور تعاون کریں تاکہ نہ صرف اس مرض کا خاتمہ ہو بلکہ عوام کو بیرون ملک سفر اورحج اور عمرہ کرنے میں بھی آسانی پیش آئیں چونکہ سودی عرب سمیت دیگر ممالک نے اپنے ممالک میں داخلے سے قبل پولیو کے قطرے پلانا لازمی قرار دیا ہے اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پاکستانی عوام پر سفری پابندی بڑھا دی جائیں گی اورعوام حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرنے میں بھی مشکلات سے دوچارہوگی ۔