پنجگور: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں دو ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق پنجگور پولیس نے ایس ایچ او سٹی امیرجان بلوچ کی زیرنگرانی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے منہاج نامی شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل اور ایک عدد مسروقہ موٹرسائیکل برامد کرلیا ہے ملزم کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا ہے
جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران نورشاد ولد ارشادنامی مفرورملزم بھی پولیس کے ہھتے چڑھ گیا ایس او ایچ سٹی امیرجان بلوچ کے مطابق نورشادپولیس کو چار کیسوں میں مطلوب تھا ایس ایچ او سٹی کا مذید کہنا تھا کہ یہ تمام کارروائیاں آئی جی پولیس کی خصوصی ہدایت اور ایس پی زوھیںب محسن کی ہدایت پر کی گئی ہیں