|

وقتِ اشاعت :   June 2 – 2021

سبی: ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا . اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کچھی ایس ایس پی سبی خالد مصطفی کورائی اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء ماہ جبیں عمرانی نے شرکت کی

ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہاکہ قیام امن کے لیئے اپنی زمہ داریوں سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اس حوالے سے پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اشتراک سے جامع پلان ترتیب دے کر قانون شکن عناصر کے گرد گھرا تنگ کیا جائیگا

اور جرائم کی بیخ کنی کی جاسکے گی۔انہوں نے کہا ضلع میں امن و امان کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھارہے ہیں اور اس حوالے سے حالیہ دنوں میں یہاں پر جتنے واقعات ہوئے ان کے تدارک اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس اور لیویز کو متحرک کیاگیا ہےانہون نے کہاکہ جرائم میں ملوث عناصر سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور انہیں ہر صورت میں قانون کے شکنجے میں لاکر سزادیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خاطر خواہ اقدامات اٹھارہی ہے جرائم میں ملوث افراد اور گروہوں کے خلاف بلا تفریق اقدامات اٹھائیں گےاور کسی بھی جرائم پیشہ گروہ سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔