خضدار: جھالاوان عوامی پینل خضدار سٹی کے آرگنائزر میر شہزاد غلامانی سردار مراد خان شیخ میر محمد خان رئیسانی میر شعیب احمد ساسولی میر شفیق الرحمن گچکی ٹکری مولا بخش غلامانی میر دین محمد شیخ میر فدا احمد قلندرانی میر محمد رئیسانی اور دیگر کارکنان نے کثیر تعداد میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے گزشتہ دنوں وڈھ میں ہندو تاجر اشوک کمار کی بے ہیمانہ قتل واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پسماندہ گان سے ہمدردی کا اظہار کیا میر شہزاد غلامانی اور دیگر نے کہاکہ وڈھ میں بھتہ خوری کے لئے ہندو تاجر کے قتل کا یہ پہلا واقع نہیں بلکہ دوہزار بیس میں بھی وڈھ کے بازار میں بھتہ نہ دینے کی پاداش میں ہندو تاجر نانک رام کو بھی اسی طرح بے دردی سے قتل کیا گیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ نانک رام کے قاتلوں کواس وقت کے ڈپٹی کمشنر خضدار اور اسکی ٹیم نے موقع پر عینی شاہدین اور سی سی ٹی وی فوٹجزکی مدد سے گرفتار کیا تھا جن کا تعلق ایک کلعدم تنظیم سے تھا گرفتار افراد کے موبائل فون ریکارڈ اور اعترافی بیان سمیت دیگر اہم ثبوتوں کو ڈپٹی کمشنر نے وڈھ کے قبائلی سردار کو بھی دکھایا تھا جوکہ ریکارڈ کا حصہ ہیں لیکن بجائے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کے انہوں نے گرفتار افراد کی بھر پور پشت پناہی کی اور اپنا سیاسی و قبائلی اسرو رسوخ استعمال کرکے گرفتار قاتلوں کو رہا کروادیا اور نانک رام کے خاندان کو بزور طاقت خاموش کروادیا گیا وڈھ میں ایسا کوئی بھی قوم قبیلہ اور طبقہ نہیں جو اس نام نہاد قوم پرست پارٹی اور مسلح تنظیم کے شر سے محفوظ رہا ہو۔
اس نام نہاد پارٹی کے لیڈران نے ہمیشہ اپنی سیاست چمکانے کی خاطر اور اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لئے بے گناہ لوگوں کو اپنی مسلح دہشت گرد تنظیم کے ذریعے قتل کرواکر اس کا الزام اپنے سیاسی مخالفین پر لگاتے آئے ہیں بظاہر یہ گروہ مظلومیت کا ڈھونگ رچاکربغل میں چھری اور منہ میں رام رام ان کا ہمیشہ سے وطیرہ رہاہے بلوچ عوام انکی منافقت پر مبنی سیاست کو بخوبی جانتے ہیں دو ہزار چار سے لے کر آج تک بلوچستان بالعموم اور جھالاوان میں بالخصوص یہ مسلح گروہ سینکڑوں پاکستانیوں کے قتل عام میں ملوث رہاہے جب بھی اس نام نہاد پارٹی کا کوئی جرائم پیشہ کارندہ گرفتار ہوتا ہے تو یہ گروہ اپنا سیاسی و قبائلی اثرو رسوخ استعمال کرکے ان جرائم پیشہ عناصر کو رہا کرواتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم خضدار انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہندو تاجر اشوک کمار کے قتل کے تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا کر سابق ڈپٹی کمشنر خضدار کے پاس موجود نانک رام کے قاتلوں کے فون ریکارڈز ویڈیوز فوٹجز اور اعترافی بیانات حاصل کرکے ان دہشت گردوں کے خلاف کسی بھی سیاسی و قبائلی دباؤ میں آئے بغیر موثر اورشفاف تحقیقات کرکے ان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے کیونکہ ہندو تاجر اشوک کمار کے قتل میں بھی وہی بھتہ خور ملوث ہیں جنہوں نے نانک رام کو بھتہ نہ دینے کی وجہ سے قتل کیا تھا انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔