|

وقتِ اشاعت :   June 4 – 2021

گوادر : گوادر میں پانی کے لئے احتجاج، خواتین نے پورٹ جانے والی سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کر دیا. عید کے بعد سے پی ایچ ای کی جانب سے پانی سپلائی بند ہے. ملا کریم بخش وارڈ کے احتجاجی خواتین کا موقف. تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز گوادر کے جنوبی علاقے ملا کریم بخش وارڈ کے خواتین نے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملا موسی موڈ پر پورٹ جانے والی شاہراہ کو احتجاجاً بند کرکے ٹریفک کی روانی کو معطل کر دیا۔

اس موقع پر خواتین نے بتایا کہ عیدالفطر کے بعد سے ہمارے وارڈ میں پانی کی سپلائی بند ہے. اب گھروں کی ٹینکیاں خشک ہوچکی ہے۔ کئی بار وال مینوں کو کہنے کے باوجود پانی سپلائی نہیں کیا گیا. انھوں نے کہا کہ پانی و بجلی بنیادی ضروریات ہیں تاہم گوادر کے باسی اب بھی پانی و بجلی کے لئے پریشان حال ہیں. شہر میں بغیر احتجاج کے شنوائی نہیں ہوتی. پانی کی سپلائی تک احتجاج جاری رکھے گے. بعد ازاں انتظامیہ کی یقین دہانی پر خواتین نے احتجاج ختم کرکے سڑک کو ٹریفک کی روانی کے لئے کھول دیا۔