کراچی: سندھ رینجرز نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ تین تلوار کے علاقے میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران کلیم نامی ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے زہرہ شاہد کے قتل سمیت کئی دیگر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
رینجرز ترجمان کے مطابق ملزم کے پاس سے اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا ہے اور اسے ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس کے حوالے کر دیاگیا ہے۔
تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کو مئی 2013 میں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گھر کے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا، جس پر تحریک انصاف کی جانب سے کئی روز تک احتجاج جاری رہا تھا۔