قلات: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی محترمہ روبینہ عرفان نے کہا ہے کہ ضلع قلات میں عوام کو صحت اور بنیادی سہولیات کے لیے وزیراعلی جام کمال کی حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی آغا عرفان کریم ہسپتال میں چار کروڑ کی لاگت سے سولر انرجی کی سہولت دی جاے گی جبکہ قلات سٹی میں پندرہ کروڑ روپے سے سولرائیزیشن کیا جائے گا
آغا عبدالکریم ہسپتال کے احوالے سے گزشتہ روز سوشل میڈیا میں چلنے والی سولر پلیٹ کی منتقلی کی ویڈیو کلپ غلط فہمی کا نتیجہ ہے اس سلسلے میں قلات پولیس لیویز کے افیسران محکمہ توانائی ٹھکیدار کا تعاون بہتر رہا قلات کے عوامی نمائندئے فعال ہیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صوبائی وزیر آغا عرفان اسسٹنٹ کمشنرقلات زاہد حمید لانگو ایم ایس ڈاکٹر نسیم لانگو ڈی ایس پی قلات غلام حسین باجوئی ایس ایچ او قلات ثناء اللہ مینگل محکمہ توانائی بلوچستان کے افیسر اور توانائی کے ٹھکیدار سمیت دیگر افیسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران روبینہ عرفان نے کہا کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو کلپ چلای گئی
جس میں آغا عبدالکریم ہسپتال سے سولر پلیٹ کئی اور شفٹ کیا جارہاہے میں نے جب یہ کلپ سوشل میڈیا میں دیکھا تو فوری طور پر ڈپٹی کمیشنر قلات ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ اور مقامی صحت انتظامیہ ایم ایس ڈاکٹر نسیم لانگو سے بابت رابطہ کیاکہ اس کی تحقیقات ہونے چاہیے کہ قلات کے عوام کے لیے بننے والی ہسپتال کے سولر کون لے جارہا ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر قلات انتظامیہ ڈی ایس پی ایس ایچ او قلات پولیس قلات انتظامیہ کے افیسران نے اس بابت تفتیش کیا جس پر معلوم ہوا کہ آغا عبدالکریم ہسپتال میں سولر سسٹم کے کام کرنے والے ٹھکیدارنے تربت زیارت کیاضافی سولر پلیٹس بھی قلات میں رکھے تھے جن کو شفٹ کیا جارہا تھا کہ یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا میں چلائی گئی
تاہم متعلقہ محکمہ ٹھکیدار کو اس بابت قلات پولیس اور انتظامیہ کے علم میں یہ بات لانا چاہیے تھا اور نہ ہی ایم ایس کو ان کے سٹوریج اور شفٹگ کی بابت بتایا گیا ان سولر پلیٹس کی شفٹنگ کا علم صرف ایک کلرک اور چوکیدار کو تھا جس سے غلط فہمی پیدا ہوئے
حالانکہ یہ متعلقہ ٹھکیدار اپنے اضافی سولر پلیٹس شفٹ کررہا تھا مگر رابط نہ ہونے سے ہی غلط فہمی پیدا ہوا تاہم اس طریقہ کار کے حوالے سے ٹھکیدار قلات انتظامہ ایم ایس کو اگاہ کرتا مگر ایسا نہ کرنے سے یہ غلط فہمی ہوا آئندہ افیسران ٹھیکدار محکمہ توانائی اس کا ازالہ کریں اس سے یہ بھی معلوم ہوئے کہ قلات کے عوامی نمائندے اپنے علاقہ کے عوام کے حوالے سے ہمیشہ باخبر رہتے ہیں
بیدار وہ کوئی کوتائی یا کمزوری پر نظر رکھتی ہیں اس احوالے سے تمام ادارے کی کارکردگی بھی بہتر ہی ان کے تعاون محترک کردار رہا ہے آئندہ ایسے مسئلوں پر رکھیں قلات کے صحافیوں کا کردار بھی قابل تعریف ہے اس سے قبل ایم ایس ڈاکٹر نسیم لانگو ٹھکیدارخرم اور ڈی ایس پی قلات نے محترمی روبینہ عرفان اور صحافیوں کو سوشل میڈیا میں چلنے والے ویڈیوں کلپ کے حوالے سے آگاہ کیا
جبکہ ایم ایس ڈاکٹر نسیم لانگونے اغا عبدالکریم ہسپتال کے مسائل کے احوالے اگام کیا جس پر رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان نے یقین دلایا کہ وہ وزیراعلی جام کمال اور اعلی حکام کے ساتھ مل کر مسائل حل کریں گی انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں چار کروڑ روپے کی لاگت سے سولر انرجی کا کام جاری ہے جس سے ہسپتال میں بجلی کے مسئلے میں کمی ہوگی۔