|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2015

لندن : پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدروسینئرصوبائی وزیرنواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ بلوچستان کے مفادات پرکسی قسم کی کوئی سودے بازی کرنے کاتصوربھی نہیں کرسکتے صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے پہلے بھی جدوجہد کرتے رہے اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے اپنے عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے کسی سے بھی سرٹفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیںیہ بات انہوں نے لندن میں مقیم پاکستان مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں اوربلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے مخلوط حکومت میں ایک بڑے اتحادی کی حیثیت رکھتی ہے صوبے کے وسیع ترمفاد میں پارٹی قائدمیاں محمدنوازشریف نے بلوچستان میں دیگرسیاسی جماعتوں بالخصوص قوم پرست سیاسی جماعتوں کے ساتھ اپنے اتحاد کومضبوط بنانے کیلئے جوفیصلے کئے مسلم لیگ(ن)کے صوبائی قیادت نے ان پرعملدرآمدکیاانہوں نے کہاکہ صوبے کے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے مرکزی حکومت سمیت ہم سے جوکچھ ہوسکاکررہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کاحق بنتاہے کہ ان کے ساتھ ہونے والے زیادتیوں کاازالہ کیاجائے اورموجودہ مرکزی حکومت میں بلوچستان میں مفاہتمی پالیسی کے ذریعے عوام کے دکھوں کامداواکیاہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت کے ساتھ مسلم لیگ(ن) کے تحفظات کے باوجود اتحاد کوکبھی کمزورہونے نہیں دیااورہمیشہ سے قربانیاں دی انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے بیرون ملک مقیم بلوچستانی صوبے کی ترقی کیلئے اپناکلیدی کرداراداکرسکتے ہیں اس موقع پرلندن میں مقیم مسلم لیگی رہنماؤں نے نواب ثناء اللہ زہری کی لندن آمدپرانہیں خوش آمدیدکہااورتوقع ظاہرکی کہ نواب ثناء اللہ زہری جیسی بلوچستان میں قدآورشخصیات نہ صرف پارٹی کیلئے ایک سرمایہ ہے بلکہ صوبے کی سیاسی حالات کوبہتربنانے میں بھی نواب ثناء اللہ کااہم کرداررہاہے ۔