وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان اور پارلیمانی سربراہ پاکستان تحریک انصاف ، صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کا کا ڈہرکی ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار وزیراعلی کی جابحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت
وزیراعلی کا ٹرین حادثے میں ہونے والے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا
دوسری جانب وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے کہا حادثے میں جاں بحق ھونے والے افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ھیں زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں
اللہ پاک مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد شفایاب کرے۔
واضح رہے کہ گھوٹکی کے قریب ڈہرکی میں ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 36 افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ریلوے کے چار ملازمین بھی شامل ہیں۔