|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2021

کوئٹہ: جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما و مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط بے اختیار حکومت جی حضوری کے سہارے کھڑی ہے آمریت اور آمریت کی آغوش میں پھلنے والے جدی پشتی لوٹے جمہوریت کی چیمپیئن نہ بنیں ملک کی سیاسی قیادت بالخصوص قائدجمعیت نے ہمیشہ آمریت اور آمریت کے زیر سایہ جابر حکمرانوں کے خلاف جدوجہد کی ہیں

فواد چوہدری جیسے لوٹے ملک کی سیاسی قیادت پر تنقید کرکے سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں ان لوٹوں کی اتنی حیثیت نہیں کہ ان پر بحث کی جائے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مدرسہ دارالعلوم حنفیہ حافظ آباد پوئی شریف میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ دستار فضلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس سے جمعیت علمااسلام کے دیگر رہنماوں مولانا شیر جان مولوی عمر جان آغا کمانڈر عبیداللہ مولوی محمد یوسف مولانا عبداللہ خان اور دیگر نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ وعدوں اور دعووں سے مکرنے والے نااہل حکمران اپنی نااہلیت اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام کا سامنا کرنے سے گھبرارہے ہیں انہوں نے الیکشن سے قبل عوام کو سبز باغ دکھاکر عوام کو دھوکہ دیا آنے والا الیکشن صاف اور شفاف ہوا تو ہر حلقے سے حکومتی امیدواروں کی ضمانت ضبط ہونگی انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی حالات اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے خاتمے کےلیے مثبت اور سنجیدہ خارجہ پالیسی کی تشکیل دینے میں حکومت اور مقتدر حلقے ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہفواد چوہدری جیسے لوٹے ملک کی سیاسی قیادت پر تنقید کرکے سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں ان لوٹوں کی اتنی حیثیت نہیں کہ ان پر بحث کی جائے ۔