|

وقتِ اشاعت :   June 7 – 2021

کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم اور بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کی زیرصدارت بلوچستان بوائے اسکاٹس ایسوسی ایشن کا اعلی سطحی اجلاس بلوچستان بوائے اسکاٹس ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں بلوچستان بوائے اسکاٹس کو مزید فعال بنانے اور اسکا دائرہ کا ر کو مزید وسعت دینے ،کوئٹہ سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں اسکے تربیتی کیمپس منعقد کرنے اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا کہ دنیا بھر میں اسکاٹس ایک منظم اور فعال تنظیم کے طور سرگرم عمل ہے اور پاکستان خصوصا بلوچستان میں بھی بوائے اسکاٹس کی خدمات قابل تحسین ہے۔اور صرف ضرورت اس امر کی ہے کہ بلوچستان بوائے اسکاٹس کو دور جدید کی خطوط پر استوار کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز ملکر ایک کوآرڈینیشن کے زریعے اس اہم تنظیم کو استوار کرے۔صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا کہ محکمہ تعلیم بلوچستان بلوچستان بوائے اسکاٹس کو ہرممکن سپورٹ فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔اس موقع پر شرکا نے مختلف تجاویز بھی دیں۔