|

وقتِ اشاعت :   June 8 – 2021

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کو ایک شخص نے سرعام تھپڑ مار دیا۔

فرانسیسی صدر کو جنوب مشرقی فرانس کے علاقے ڈروم کے دورے کے دوران ایک شخص نے تھپڑ مارا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایمانوئیل میکرون ڈروم میں ریسٹورنٹ مالکان اور طلبہ سے ملاقات کر رہے تھے کہ ایک ماسک پہنے شہری نے صدر کا ہاتھ پکڑ کر تھپڑ رسید کردیا۔

رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر کو تھپڑ مارنے کے واقعے میں دو افرد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے تھپڑ مارتے وقت میکرون کے نظریے اور پالیسیوں کے خلاف نعرہ بھی لگایا۔