|

وقتِ اشاعت :   June 10 – 2021

سبی : کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیزلہڑی نے کہا کہ افیسران اپنے حا ضریوں کو یقینی بنائیں اور ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھا ئیں اور اپنے علا قے میں ترقیاتی اسکیمات کی بر وقت تکمیل اور معیاری مٹریل کے استعمال کو یقینی بنا ئیں سبی گرم ترین ضلع ہے یہاں پر شجر کا ری مہم کو کامیاب بنا نے کے لیئے درختوں کی نگرانی ضروری ہے تعلیم و صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے گی ،

کیسکو،لو ڈشیڈنگ کے ٹائمنگ پر نظر ثانی کرے تمام سرکاری محکمے اپنے واجبات ادا کریں ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈویژ نل افسران کے تعارفی اجلاس کی صدارت کے موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہو ئے کہا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ، ڈائریکٹر ترقیات را جہ وقار کیا نی، ڈویژنل ڈائریکٹر لا ئیو اسٹاک ڈاکٹر جان محمد صافی ،ڈویثرنل ڈائریکٹر سماجی بہبود میر دین محمد مری،ایس ای پی ایچ ای عبد المطلب ،ایکسین کیسکو سید آصف شاہ،ڈائریکٹر ایم ایم ڈی عبد الباقی ڈومکی، ڈائریکٹر ایگریکلچر میر محمد کھیتران، ایکسین بی اینڈ آر میر حبیب الرحمن،میر عتیق الرحمن ،ڈویژنل ڈائریکٹر سی اینڈ دبلیو غلام محمد زہری، ڈائریکٹر کمیو نٹی پی اینڈ ڈی فدا حسین، ڈویژنل ڈائریکٹر ایجو کیشن عبد الرزاق ساتکزئی، ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ داﺅد مری ، ڈائریکٹر اربن پلا ننگ پی اینڈ ڈی ملک ثناءاللہ ، ایکسین ایریگیشن میر عبدا لظا ہر خان،راجہ افتخار کیانی ، پی ایس ٹو کمشنر ذیشان طاہر، کے علا وہ سبی پریس کلب کے صدر حاجی سعید الدین طارق ، سینئر نا ئب صدر میر سلیم گشکوری اور دیگر بھی مو جو د تھے کمشنر سبی ڈویژن نے اجلاس میں افسران کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ افسران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور اپنے رویوں میں تبدیلی لا ئیں جب افسران اپنے دفتروں میں موجود نہیں ہوں گے اور اہم اجلا سوں میں شرکت نہیں کریں گے تو عوامی مسائل کیسے حل ہوں گے انھوں نے کہا کہ افسران عوام کے خادم ہیںاور ہم سب کو جو عہدے ملے ہیں ہم سب نے کل اللہ کی عدالت میں بھی جوابدہ ہو نا ہے کمشنر با لا چ عزیز لہڑی نے بجلی ،گیس ،

اور پا نی کے مسلئہ پر بھی افسران سے کہا کہ سبی ایشیاءکا ایک گرم ترین شہر ہے یہاں کے درجہ حرارت کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی کی کم سے کم لو ڈشیڈنگ کی جائے جبکہ پینے کے صاف پا نی کی فرا ہمی کو بھی یقینی بنایا جا ئے اس سلسلے میں کیسکو کے اعلیٰ حکام سے بھی بات چیت کی جائے گی کمشنر سبی ڈویژن نے محکمہ جنگلات کی کارکردگی پر ما یوسی اور برہمی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ محکمہ جنگلات اپنی کا رکردگی کو بہتر بنائے انھوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر سبی کی گرمی کو مد نظر رکھتے ہوئے ذیادہ سے ذیادہ درخت لگا ئیں اور انکی حفا ظت کی جائے انھوں نے کہا کہ مجھے جنگلات سے ذاتی دلچسپی ہے محکمہ جنگلات ، ایجو کیشن، ہیلتھ، اور پینے کے صاف پا نی کے محکمے میری ترجیحات میں شامل ہوں گے انھوں نے تمام افسران سے کہا کہ آئندہ اجلاس میں تیا ری کے ساتھ آئیں اور اپنے محکموں سے متعلق بریفننگ دیں جن محکموں میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں وہ افسران ترقیاتی کا موں کی خود نگرانی کریں اور نا قص مٹریل استعمال نہ ہونے دیں انھوں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ، ایریگیشن ، سما جی بہبود، لا ئیو اسٹاک اور دیگر محکموں کے افسران سے کہا کہ وہ اپنے محکموں کی کارکردگی کو بہتربنائیں ۔