تربت: زبیدہ جلال کی یقین دہانی کے باوجود تربت میں انٹرنیٹ فورجی سروس کا افتتاح نہ ہوسکا، وفاقی وزیر دفاع کی بہن نے جمعہ کو افتتاح کی نوید سنائی تھی۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوارمحترمہ زبیدہ جلال کی ہمشیرہ رحیمہ جلال نے کل جمعرات کو بتائی تھی کہ موبائل فون ڈیٹا 4جی کا باقاعدہ افتتاح کیلئے اسلام آباد سے ٹیم تربت آرہی ہے اور جمعہ کے روز تربت میں 4سالہ بندش کے بعد انٹرنیٹ فورجی سروس کا افتتاح کیاجائے گا۔
رحیمہ جلال نے یہ بھی بتائی تھی کہ تربت میں 4 سال سے بند ڈیٹا انٹرنیٹ بحالی کیلئے وفاقی وزیردفاعی پیداوارمحترمہ زبیدہ جلال کی کاوشوں سے پی ٹی اے نے انٹرنیٹ بحالی کا نوٹیفکیشن چند روز قبل جاری کیاتھا، افتتاحی تقریب میں پی ٹی اے حکام کے علاوہ سیاسی و عسکری حکام شریک ہوں گے تاہم جمعہ کو اسلام آباد سے نہ کوئی ٹیم تربت پہنچی اور نہ ہی تربت میں گزشتہ 4 سالوں سے بند 4جی انٹرنیٹ ڈیٹا بحال ہوا۔