|

وقتِ اشاعت :   June 12 – 2021

گوادر: گوادر میں خواتین ایک بار پھر سڑکوں پر سراپا احتجاج، بلوچ وارڈ کے خواتین نے گدلا پانی سپلائی لائن میں آنے پر احتجاج کرتے ہوئے میرین ڈرائیو سڑک کو بند کر دیا. جمعتہ المبارک کے روز گوادر کے بلوچ وارڈ کے خواتین نے گدلا اور مضر صحت پانی سپلائی کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میرین ڈرائیو سڑک کو بلاک کر دیا. جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بند رہی. بعد ازاں انتظامیہ کی جانب سے مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔